Thursday, December 20, 2018

آرمی چیف جنرل باجوہ سے ترک وزیر دفاع ہولوسی کی ملاقات

آرمی چیف جنرل باجوہ سے ترک وزیر دفاع ہولوسی کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی اقر نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی اقر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع کے جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ جنرل ریٹائرڈ ہولوسی اقر نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2A7P4JJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times