Saturday, December 15, 2018

رکن سینیٹ سردار اعظم موسیٰ خیل طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

رکن سینیٹ سردار اعظم موسیٰ خیل طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن سینیٹ سردار اعظم موسیٰ خیل طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعظم موسیٰ خیل علالت کے باعث کراچی کے ہسپتال کے زیر علاج تھے ،قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے اعظم موسیٰ خیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سینیٹ میں بلوچستان کے عوام کی موثر آواز تھے۔

مخلتف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اعظم موسیٰ خیل کی تدفین موسیٰ خیل میں کی جائے گی۔

واضح رہے سینیٹر اعظم موسیٰ خیل 2015ء میں سینیٹر بنے تھے۔ان کا تعلق بلوچستان کی جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rBLnHm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times