
انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تعلیم وتربیت میں والد کی توجہ تھی لیکن سب سے زیادہ میری والدہ کی تھی اور ان کی توجہ کی وجہ سے میں نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا ۔
میری والدہ باقاعدگی سے میرے سکول ، کالج اور یونیورسٹی کے معاملات کو چیک کرتی رہتی تھیں اور میری تمام کامیابیوں میں میرے والدین کا ہاتھ ہے ،
خصوصاً بچوں کی کامیابی میں والدہ کے کردار کا نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اورویسے بھی کہا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو وہ اسی بات کا فلسفہ ہے کہ ماں جتنی توجہ اپنے بچوں کی طرف دیتی ہے تو بچوں کا فرض بھی ہے کہ وہ بھی اپنی والدہ کی اتنی خدمت کریں کہ خدا انسان سے راضی ہوجائے اور اس کو آخر ت میں اس کا اجر مقام جنت ہو تو یہ والدین کی خدمت سے اس بات کو تعبیر کیا گیا ہے کہ ماں کے قدمو ں تلے جنت ہے یہ خدمت کی وجہ سے ہی رکھا گیا ہے اس بات کو,
انہوںنے کہاکہ میری والدہ میری دوست اور میری سہیلی بھی ہیں ان سے اپنے سارے معاملات شیئر کرتی ہوں ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EbaWYm
0 comments: