کانفرنس کا اہتمام وزارت خارجہ نے وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون سے کیا ہے۔ مختلف ملکوں میں تعینات پاکستان کے سفیر اور مشنوں کے سربراہان، سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندے اور متعلقہ حکام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری اور تجارت خصوصاً برآمدات کے فروغ کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ،وزیرخزانہ اسدعمر، تجارت اورسرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود، ادارہ جاتی اصلاحات اورکفایت شعاری کے مشیرڈاکٹرعشرت حسین اور سرمایہ کاری بورڈکے چیئرمین ہارون شریف کانفرنس میں اپنا اقتصادی لائحہ عمل پیش کریں گے۔
توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل (جمعہ) کانفرنس کی اختتامی نشست میں شرکت کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ERB2Q7
0 comments: