
قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ عدالت نے ملزم ظفر اقبال کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ عدالت نے ملزم ظفر اقبال کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
سماعت کے دوران ضمانت پر رہا ملزمان مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر اقبال پیش ہوئے۔ مقدمے کے گواہ ہیڈ کانسٹیبل سہیل اکبر اور کانسٹیبل اظہر کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BSmVHF
0 comments: