
اُنہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا لاہور میں قیام خوشگوار ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ جو ایک مرتبہ پاکستان آتا ہے وہ دوبارہ ضرور آتاہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔
گورنر نے پاکستان کے دِل لاہور میں غیر ملکی ریسلرز کی کشتیوں کے مقابلے منعقد کروانے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
اُنہوں نے کہا کہ لاہور پنجاب کا دارالخلافہ ہے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزر عمران شاہ نے کہا کہ کشتیوں کے مقابلے منعقد کرانے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج ابھرکر سامنے آئے گا۔ اُنہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں ریسلنگ کے فن کواُجاگر کرنے کیلئے اقدمات کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ سپورٹس کو انڈسٹری بنانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہر میں نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BXaB9g
0 comments: