Wednesday, December 26, 2018

لاہور ہائیکورٹ کا ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کا حکم

 لاہور ہائیکورٹ کا ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کا حکم
ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو پیٹرول پمپوں پر پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے اپنے حکم میں کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول فراہم کرنے والے پمپ کو سیل کردیا جائے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ موٹرسائیکل سواروں کے ٹریفک حادثات کے دوران اموات کی شرح ان افراد کی زیادہ ہے جنہوں نے ہیملٹ نہیں پہنا ہوتا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LC0QR8

0 comments:

Popular Posts Khyber Times