
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے سربراہان کے درمیان ملاقات کے دوران مصری افواج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو سراہا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مصری وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے مصر کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور انہیں مصری افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے جامعۃ الاظہر کے شیخ اعظم احمد الطیب نے بھی ملاقات کی اس موقع پر آرمی چیف نے نوجوانان اسلام کوجدت، رواداری اور سائنس و ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔
چیخ احمد الطیب کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نہیں جوڑنا چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BlweOM
0 comments: