
کشمیری عوام اپنے بنیادی حق خودارادیت کیلئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔لیکن ان کی آواز کو دبانے کیلئے بھارت مسلسل بیہمانہ حربے استعمال کر رہا ہے۔
قابض افواج کے بیہمانہ قتل عام کے نتیجہ میں دو روز پہلے پلوامہ میں چودہ شہری شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارت طاقت اور دہشت کے ذریعے کشمیریوں کی قتل و غارت گری جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیرکا بچہ بچہ مرد و خواتین بھارتی غاصبانہ قبضہ اور مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔حالیہ شہادتوں کے خلاف سرینگر کے فوجی ہیڈکواٹرکےطرف مارچ کی قیادت کے پیش سید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اوردیگررہنمائوں کوگھروں میں نظربند اور محمد یاسین ملک کوگرفتار کیا گیا ہے۔
بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پیلٹ گنوں کے استعمال کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرانے سےمسلسل انکار کر رہا ہے۔
جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کی سلامی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کا منتظر ہے۔لیکن بھارت کشمیر کے عوام اور عالمی برادری سے کئے گئے اپنے وعدوں سے بھی مکر گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rHGOeS
0 comments: