
آج اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریل ، شاہراہوں، بندرگاہوں کے ذریعے رابطوں کو بہتر بنا کر اور جدید ترین ٹیکنالوجی کےاستعمال سے یہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اقتصادی تعاون تنظیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علاقائی امن و ترقی کے اہداف کے حوالے سے اس تنظیم کی بہت اہمیت ہے۔ انہوں نےکہا کہ ECO رکن ملکوں کے درمیان مختلف سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے علاقائی ملکوں کےدرمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Qe0ghW
0 comments: