Tuesday, December 4, 2018

وزیراعظم کا سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے فعال طریقہ کار تیار کرنے کی ضرورت پر زور

وزیراعظم کا سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے فعال طریقہ کار تیار کرنے کی ضرورت پر زور
وزیراعظم عمران خان نے جھوٹی خبروں' تشد د اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو موثر انداز میں روکنے کیلئے فعال طریقہ کار تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فیس بک سنگاپور کی پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر سے منگل کے روزاسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیس بک ایسی منفی سرگرمیوں کو جن سے ہمارے معاشرے اور معاشرتی اقدار کو خطرہ ہے ' روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

وزیراعظم نے عالمی سطح پر فیس بک کی موجودہ وسعت اور دنیا بھر میں لوگوں اور گروہوں کے درمیان سماجی رابطے کے فروغ میں آن لائن کمیونٹیز بنانے کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیاکے شعبوں کمیونٹی ہیلتھ سروسز کے فروغ اور ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کے حوالے سے آن لائن گروپ قائم کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے اہم مسائل کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں بھی فیس بک اور سوشل میڈیا کے کردار کو سراہا۔

سائمن ملنر نے وزیراعظم کو مختلف آن لائن گروہوں کے قیام' دور دراز علاقوں کے لوگوں تک رسائی' علاج معالجے تک رسائی میں مدد دینے' قدرتی آفات سے نمٹنے میں لوگوں کی مدد حاصل کرنے اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال روکنے کے حوالے سے فیس بک کی طرف سے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rmhMBO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times