Saturday, December 8, 2018

حکومت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے اورسیز پاکستانیوں کیلئے ماحول کو سازگار بنارہی ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ماحول کو سازگار بنارہی ہے۔

لندن میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اپنی پالیسیوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ملک میں کسی سیاسی چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے مشکل معاشی صورتحال میں اقتدار سنبھالا تاہم فوری طورپر ادائیگیوں کے توازن کے بحران پر قابو پالیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی مربوط پالیسیوں کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو پہلے سو دن میں بدعنوانی کے کسی سکینڈل کاسامنا نہیں کرنا پڑا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BXfNd4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times