
سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ اپنی فلم ’’وجود ‘‘کو آئندہ سال مارچ میں ریلیز کریں گے ۔ذرائع کے مطابق جاوید شیخ نے بطور ہدایتکار اپنی فلم ’’وجود ‘‘ مکمل کر لی ہے ۔
تاہم سرد موسم کے پیش نظر فلم کو ریلیز نہیں کیا جا رہا ۔توقع ہے کہ جاوید شیخ مارچ میں فلم کو ریلیز کریں گے ۔
فلم پاکستان سمیت دبئی اور انگلینڈ میں بھی ریلیز کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔
فلم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انکی صاحبزادی مومل شیخ نے انجام دیئے ہیں ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rrP8iM
0 comments: