Tuesday, December 4, 2018

صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں: ڈپٹی سپیکر قاسم سوری

صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں: ڈپٹی سپیکر قاسم سوری
قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

آج اسلام آباد میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے صارفین کو گیس کے کم دبائو کے مسئلے کا سامنا ہے۔

ڈپٹی سپیکر نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کو کوئٹہ میں گیس کے کم دبائو کا مسئلہ فوری حل کرنے اور صارفین کو زیادہ بل بھیجنے کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ڈپٹی سپیکر کو بتایا کہ کوئٹہ میں گیس کے کم دبائو کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2G0mfUN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times