
نیب نے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ پر فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، انہوں نے انڈرپاس کا روٹ تبدیل کر کے من پسند افراد کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا، سابق صوبائی وزیر کیخلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
ن لیگ کے متعدد رہنماؤں کونیب کی جانب سے مختلف انکوائریوں کا سامنا ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
اسی طرح خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں نیب کی زیرحراست ہیں جبکہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے اور نیب نے ان کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QWOvMa
0 comments: