Wednesday, December 19, 2018

اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

 خواجہ سعد رفیق
اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کے رواں سیشن میں شرکت کے لیے (ن) لیگی ایم این اے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے گئے جس کے تحت اسپیکر کسی بھی زیرحراست رکن کو اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کرسکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت کی تھی جس میں انہیں مشورہ دیا گیا کہ اسپیکر اجلاس میں شرکت کے لیے اسمبلی رول کے تحت کسی بھی رکن کے پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتے ہیں اور اس میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

کل قومی اسمبلی کے رواں سیشن کا آخری دن ہے اور پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد نیب حکام خواجہ سعد رفیق کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد منتقل کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ez4l9a

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times