Monday, December 3, 2018

چیئرمین پی اے سی معاملہ: حکومت کا اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

چیئرمین پی اے سی: حکومت کا اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
حکومت نے اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی اور دیگر قائمہ کمیٹیوں پر قائل کرنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، وزیر دفاع، وزیر پارلیمانی امور، سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی، سینیٹر شبلی فراز اور عامر ڈوگر بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب پارلیمان کے اجلاسوں میں پہلے سے زیادہ شرکت کروں گا۔ حکومت نے اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی اور دیگر قائمہ کمیٹیوں پر قائل کرنے کی کوشش کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ایک بار پھر اپوزیشن سے مذاکرت کرے گی اور یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن سے لیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DZ5F4U

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times