
پیٹرولیم کے وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے تیل اور گیس کی تلاش کوترجیح دی جائے گی۔
آج راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ ماضی میں تیل اور گیس کی تلاش کو ترجیح نہیں دی گئی اور یہی وجہ ہے کہ ملک پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر سالانہ سولہ ارب ڈالر خرچ کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم 85 فیصد پیٹرولیم مصنوعات بیرون ملک سے درآمد کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ پیٹرولیم کے شعبے میں کسی بھی منصوبے پر مکمل شفافیت کے ساتھ عمل کیاجائے گا اورمعیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ElfYS8
0 comments: