Friday, December 21, 2018

پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کا راج، کئی مقامات پر حدنگاہ سو میٹر رہ گئی

پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کا راج
پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کا راج ہے، کئی مقامات پر حدنگاہ سو میٹر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں دھند کے ڈیرے ہیں، جبکہ کئی مقامات پر حد نگاہ صفر سے سو میٹر رہ گئی ہے۔

دوسری جانب موٹر وے ایم ون رشکئی سے پشاور تک بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری فوگ لائٹس استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر موٹر کے ٹول فری نمبر پر اطلاع دیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QO7VUv

0 comments:

Popular Posts Khyber Times