
انہوں نے کہا کہ تمام صوبے انسداد تجاوزات مہم میںموثر کردار ادا کررہے ہیں۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد میں کل514 کنال اراضی پر تجاوزات قائم کی گئی تھیں جن میں سے 140 کنال اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی کارروائی میں 65 کنال پر قائم تجارتی عمارتوں کو گرا کر اراضی واگزار کرائی گئی۔وزیر مملکت نے سی ڈی اے اور دیگر محکموں کے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا جن کا اراضی پر قبضے میں مدد دینے کے لئے قبضہ مافیا سے گٹھ جوڑ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انسداد تجاوزات مہم میں غریب لوگوں کو بے گھر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد کے نظرثانی شدہ ماسٹر پلان کو جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U9vW6e
0 comments: