Friday, December 28, 2018

ملک کے زیادہ ترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

ملک کے زیادہ ترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں
محکمہ موسمیات نے نئے سال کی آمد پر بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی، ملک کے زیادہ ترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

اگلے دو روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہیگا۔ آئندہ ہفتے کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ERTwPR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times