Wednesday, December 5, 2018

جعلی بینک اکائونٹس میں نجی بینک کی انتظامیہ اور صنعتکاروں کے ملوث ہونے کے انکشافات

جعلی بینک اکائونٹس میں نجی بینک کی انتظامیہ اور صنعتکاروں کے ملوث ہونے کے انکشافات
ملک بھر میں بوگس اور جعلی بینک اکائونٹس میں نجی بینک کی انتظامیہ اور صنعتکاروں کے ملوث ہونے کے انکشافات ،ایف آئی اے اور بینک انتظامیہ میں سازباز ،کسی بھی اکائونٹس کی تحقیقات مکمل نہ ہوسکی بوگس اکائونٹس پکڑے جانے کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا حکم.

تمام اکائونٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم ، بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ، بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر اکائونٹس بند کرنے کا فیصلہ آن لائن کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک بھر میں بوگس اور جعلی اکائونٹس کے سامنے آنے بعد بھی کوئی ادارہ تحقیقات مکمل نہیں کر سکا،فیصل آباد اور کراچی سے بڑی تعداد میں جعلی اکائونٹس سامنے آنے بعد بھی ایف آئی اے اور نیب نے بھی خاموشی اختتار کررکھی ہے،

ذرائع نے بتایا ہے کہ نجی بینک انتظامیہ کا عمل اپنی کارگردگی بہتر ثابت کرنے کیلئے صنعتکاروں کے جعلی اکائونٹس کھولتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری سامنے آسکے ،اور بزنس مین اس طرح سے اپنی فراہمی کے اکائونٹس کو خسار ے میں اور جعلی اور بوگس اکائونٹس سے اپنا کاروبار جاری رکھتا ہے ،

جوکہ بینک انتظامیہ کی سازباز سے کھولے جاتا ہے فیصل آباد میں ایک بزنس مین وسیم احمد کے نام پر چار فرضی کمپنیوں کے اکائونٹس میں دوسال کے دوران 5کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آئی اور اس فراڈ کو نیب سمیت دیگر اداروں کوئی تحقیقات نہیں کی بتایا گیا ہے کہ ایسے دیگر کیسز میں ایف آئی اے بینک انتظامیہ اور فرضی کمپنیوں کے افراد سے ساز بازکرکے خاموشی اختتار کرلیتے ہیں,

آن لائن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بینکوں سے بوگس اکائونٹس ملنے اور ان میں ہونیوالی اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز پکڑے جا نے کے بعد ٹیسٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو نئی ہدایات جاری کر دیں ،

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو اپنے اکائونٹس ہولڈرز کی لازمی تصدیق کا حکم دے دیا تا کہ بوگس اکائونٹس کا پتہ چلایا جا سکے ، بائیو میٹرک تصدیق نہ کروانے والے اکائونٹس بند کر دیئے جائیں گے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QEIbsO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times