Friday, December 14, 2018

اسد عمر دوحہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

اسد عمر دوحہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر دوحہ میں موجود ہیں، جہاں وہ دوحہ فورم میں شرکت کے علاوہ قطری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان قطر سے موخرادائیگی پر گیس وتیل کی سہولت کی فراہمی پر بات چیت کررہا ہے۔ جبکہ قطری سرمایہ کاری کے لیے متعدد تجاویز بھی قطری حکام کے زیر غور ہیں۔ دورے سے ان معاملات پر پیش رفت ہونے کا امکان ہے ۔

جمعے کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ دوحہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو اتوار 16 دسمبر کو ہو گا،وزیر خزانہ اسد عمر کو ان کے قطری ہم منصب ان کے قطری ہم منصب نے دورہ کی دعوت دی تھی۔ وہ اپنے اس دورہ میں قطر کی سینئر قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QAKFJx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times