Sunday, December 9, 2018

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور
سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور، انور مجید، اے جی مجید، طحہ رضا اور نمرمجید سمیت دیگر ملزمان منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی، عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کمرہ عدالت میں آصف زرداری سے انور مجید کے بیٹوں نے ملاقات بھی کی جب کہ آصف علی زرداری کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ایف آئی اے نے 29 جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا تھا جن کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں بہت بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے ہیں، جب کہ چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی سمیت آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت کئی افراد زیر حراست ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2G6kXaV

0 comments:

Popular Posts Khyber Times