Saturday, December 1, 2018

سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، مطلوب دہشتگرد حاکم ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، مطلوب دہشتگرد حاکم ہلاک
آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد حاکم کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن میں مارے جانے والے دہشتگرد نے 6 شہریوں کو اغوا کر رکھا تھا، سکیورٹی فورسز نے تمام 6 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

ہلاک دہشتگرد خودکار اسلحہ اور گرینیڈ سے لیس تھا، سکیورٹی فورسز نے اعلی پیشہ وارنہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام شہریوں کی جانیں بھی بچائیں اور دہشتگرد کا بھی خاتمہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2re8IPn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times