Saturday, December 8, 2018

ہنزہ میں دفتر خارجہ کی آفیسر اور ان کے شوہر ہوٹل میں گیس لیک ہونے کے باعث جاں بحق

دفتر خارجہ کی آفیسر سیدہ فاطمی اور سید شعیب حسن
ہنزہ میں تفریح کے لیے جانے والی دفتر خارجہ کی افسر اور ان کے شوہر ہوٹل کے کمرے میں گیس لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

دفتر خارجہ کی آفیسر سیدہ فاطمی کی 10 دن قبل سید شعیب حسن سے شادی ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون پر ہنزہ میں موجود تھیں۔

دونوں میاں بیوی ایک روز قبل ہنزہ آئے ہوئے تھے اور ایک ہوٹل میں رہائش اختیار کی تھا تاہم آج دیر تک کمرے سے باہر نہ نکلنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نوبیاہتا جوڑے کے کمرے میں داخل ہوئی تو وہ مردہ حالت میں پڑے ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کی موت گیس لیکج کی وجہ سے واقع ہوئی۔

سیدہ فاطمی 2014 میں سول سروس جوائن کی تھی اور دفتر خارجہ کے اسلام آباد آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔

گزشتہ ماہ 29 نومبر کو وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں اور ان کے شوہر پیشے کے اعتبار سے انجینئر اور ایک کمپنی میں اسسٹنٹ منیجر تھے۔

دفتر خارجہ نے شادی شدہ جوڑے کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیدہ فاطمی کی موت کو دفتر خارجہ کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BXPUK9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times