Wednesday, December 5, 2018

پاکستان اور جاپان کا دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

 پاکستان اور جاپان کا دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق
 پاکستان اور جاپان نے دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔

اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جاپانی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر کینترو سونارا کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران طے پایا۔

انہوں نے سمندری سکیورٹی، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے مسائل سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے جاپان کے قومی سلامتی کے مشیر کو پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے آگاہ کیا۔

 جاپانی رہنما نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی سراہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E4cGlk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times