
لالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم مولا جٹ کا ری میک ریلیز کے لیے تیار ہے، ایکشن سے بھرپور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر آگیا، فلم میں اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک جلوہ گر ہوئے ہیں۔ فواد خان مولاجٹ جبکہ حمزہ علی عباسی نوری نت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم عیدالفطر کے موقع پر پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فلمی ستاروں کا جھرمٹ دیکھنے میں آئے گا۔ کاسٹ میں شفقت چیمہ، گوہر رشید، فارس شفیع، نیئر اعجاز، صائمہ بلوچ اور علی عظمت کے علاوہ دیگر ستارے بھی شامل ہیں۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان فلم انڈسٹری کی پہلی اور اس وقت تک کی واحد فلم ہے جس کو پاکستان کے علاوہ چین میں بھی بیک وقت پر ریلیز کیا جائے گا۔ بلاشبہ یہ فلم کی کامیابی کا ایک قبل از وقت اشارہ گردانہ جا سکتا ہے۔
لالی وُڈ سنیما کی اس فلم کی پروڈکشن، سیٹ، کاسٹ اور کریو کو دیکھتے ہوئے یہ چیز بھی واضح ہو جاتی ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ لالی وڈ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری ہیں جنھوں نے اس سے قبل وار جیسے کامیاب فلم دی۔ بلال لاشاری نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ پر سالوں تک محنت کی جس کی چلمن کشائی کے لیے انھوں نے ٹریلر ریلیز کرنے کا اعلان کیا جو اب منظر پر آ چکا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EIKLbx
0 comments: