ایک انٹرویوکے دوران جب ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سے ان کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا اگر آپ مجھ سے یہ بات 20 برس قبل پوچھتے تو میں ہنستی، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں وہاں جاؤں گی جہاں میری ضرورت ہوگی، مجھے نہیں معلوم میں سیاست کے لیے موزوں ہوں یا نہیں، تاہم میں حکومت کے ساتھ کام کرسکتی ہوں، میں فوج کے ساتھ کام کرنے کے بھی قابل ہوں اس کے علاوہ میں اور بھی بہت کچھ کرسکتی ہوں۔
جب جولی سے پوچھا گیا کیا ان کا نام ان 30 یا 40 ڈیموکریٹس کی لسٹ میں ہوسکتا ہے جو پارٹی کی صدارت کے لیے نامزد ہیں تو انہوں نے انکار نہیں کیا بلکہ شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ ہونے کے ساتھ، فلمساز، سماجی شخصیت اوراقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر بھی ہیں اور اکثر مہاجرین کی مدد کرنے بیرون ملک دوروں پر جاتی رہتی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QTo2Qu
0 comments: