Wednesday, December 12, 2018

حمزہ شہباز پتلی گلی سے نہ جائیں، فیاض الحسن چوہان کا ن لیگ پر لفظی گولہ بھاری

حمزہ شہباز پتلی گلی سے نہ جائیں، فیاض الحسن چوہان کا ن لیگ پر لفظی گولہ بھاری
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پتلی گلی سے نہ جائیں بلکہ اسمبلی میں آئیں، لٹیروں نے اپنا نام پارلیمانی سیاست اور اٹھارویں ترمیم رکھ لیا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے چوروں کی طرح بھاگنے کی کوشش کر کے اپنی پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کرپٹ افراد اپنی حکومت ختم ہوتے ہی اپنے نام بدل لیتے ہیں، کوئی اپنا نام جمہوریت، کوئی پارلیمانی سیاست اور کوئی اٹھارویں ترمیم رکھ لیتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے خواجہ سعد رفیق اور اور خواجہ سلمان رفیق کو ہمٹی ڈمٹی قرار دیتے ہوئے کہا خواجہ برادران کی پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق پوری طرح آگاہ ہیں، موٹر سائیکل پر سفرکرنیوالے آج اربوں پتی ہیں۔ انہوں نے کہا قانون بنانا آسان ہے مگرقانون پرعملدرآمد کرانا مشکل ہوتا ہے، جو خود کرپٹ نہ ہو وہ قانون پر عملدرآمد کرانا جانتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2C8a5Fz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times