Friday, December 28, 2018

علی رضا عابدی قتل کیس، فیصل واوڈا نے کیا اہم انکشاف

 فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہیں
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیوایم ملوث ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہیں، ہم ان کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان اہم ہے، سندھ حکومت سو رہی ہے، جب بھی ہم بات کرتے ہیں تو 18 ویں ترمیم کا کہہ کر وہ چھت سے لگ جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے، ان کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے جب کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے، زرداری نے کل براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور لاڈلے کا لفظ استعمال کیا، لاڈلے نوازشریف ہیں، زرداری نے ہمیں بری الذمہ کردیا ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا تھا کہ بلاول اومنی گروپ کے ترجمان بن جائیں گے، اگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہو جائیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SrA7Ju

0 comments:

Popular Posts Khyber Times