Tuesday, December 4, 2018

پاکستانی فاسٹ باﺅلر کی سوئنگ نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا

پاکستانی فاسٹ باﺅلر کی سوئنگ نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا
پاکستان کی سرزمین فاسٹ باﺅلنگ کے سازگار سمجھی جاتی ہے جس نے انٹر نیشنل کرکٹ کو بڑے بڑے فاسٹ باﺅلر دیئے ہیں۔

جب پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے قدم جمانا شروع کیے تو اسے فضل محمود اورخان محمد جیسے باﺅلرز کی خدمات حاصل تھیں جنہوں نے انگلینڈ اور بھارت کے خلاف انہی کے میدانوں میں سیریز میں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ،

اس کے بعد سرفراز نواز نے1977ءکے میلبورن ٹیسٹ میں وہ یادگار باﺅلنگ سپیل کیا جس میں انہوں نے محض ایک رن دے کر سات آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو پوویلین واپس بھیجا ،

سرفراز نوازکی رخصتی کے بعد عمران خان نے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلنگ کا پرچم سنبھالا اور انگلینڈ اور بھارت کے خلاف انہیں کے میدانوں میں سیریز میں پاکستان کو سرخرو کروایا،

عمران خان نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل فاسٹ باﺅلنگ کے تمام اسرارو رموز وسیم اکرم اور وقار یونس کو سکھائے اور ٹو ڈبلیوز نے اگلی ایک دہائی تک دنیائے کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ باﺅلنگ کا پرچم بلند کیے رکھا،

ان کی رخصتی کے بعد دنیائے کرکٹ کو شعیب اختر کی شکل میں تیز ترین باﺅلر ملا جس کے بعد عمر گل اور محمد آصف نے بھی پاکستانی فاسٹ باﺅلنگ کا ڈیپارٹمنٹ سنبھالا،

اس وقت پاکستان کو محمد عباس ،حسن علی ،محمد عامر اور شاہین آفریدی جیسے فاسٹ باﺅلرز کی خدمات حاصل ہیں جب کہ اب سوشل میڈیا پر ایک ایسے فاسٹ باﺅلر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے سامنے جیمز اینڈرسن کی سوئنگ بھی معمولی معلوم ہوتی ہے ،

پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے زیر اہتمام ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران عامر بروہی کی آﺅٹ سوئنگ اور ان سوئنگ باﺅلنگ کے آگے بلے باز بے بس نظر آرہے ہیں اور سوشل میڈیا صارف انکی تعریفوں کے پل باندھتے دکھائی دے رہے ہیں ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rnFlKd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times