
امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج اور بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔
آج (ہفتہ) ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صدارتی راج کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز کرنا ہے۔پلوامہ میں نہتے شہریوں کی شہادتوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بند کرانے کیلئے اپنا کردارادا کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Rjmy1D
0 comments: