Thursday, December 20, 2018

پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے: صدر عارف علوی

ہمیں اپنی مسلح افواج پرفخر ہے: صدر عارف علوی
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی انتہائی تجربہ کار افواج میں ہوتا ہے اور ہمیں اپنی مسلح افواج پرفخر ہے۔

آج لاہور میں ساحلی سلامتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے محدود وسائل کے باوجود مادر وطن کی سمندری حدود کا موثر دفاع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاملات میں بیرونی مداخلت روکنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

صدر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کے باعث مستقبل میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بحریہ کے لئے نئے بحری جہازوں کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے کہا کہ پا ک بحریہ کے انجینئر انتہائی با صلاحیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصاً کراچی کے ساحل پر ماحولیاتی آلودگی سمندری حیات کےلئے انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ساحلوں سے سیاحت کی صنعت کو بھی فروغ ملتا ہے جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔

صدر نے کہا کہ قائداعظم نے ہمیں اتحاد، تنظیم اور یقین جیسے رہنما اصول دئیے اور ان رہنما اصولوں کی مدد سے مستقبل کاسفر تابناک بنایا جاسکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Cp18rj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times