Monday, December 24, 2018

آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پر مقدمے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات کو قائم کرنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا
سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات کو قائم کرنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے 10 روز میں نشتر روڈ اور اطراف سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کے ایم سی اور ایس پی سٹی 10 روز میں نشتر روڈ اور اطراف سے تجاوزات ہٹائیں۔

عدالت نے مزید استفسار کیا کہ دکانوں کو تو گرادیا گیا لیکن پتھارے اب بھی قائم ہیں، ان پتھاروں سے کون پیسہ وصول کر رہا ہے؟

عدالت نے تجاوزات آپریشن کرکے 15 روز میں جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت نےا ستفسار کیا کہ آپریشن کے باوجود ان مقامات پر دوبارہ تجاوزات کیسے لگ رہے ہیں؟

عدالت نے آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PWAOII

0 comments:

Popular Posts Khyber Times