نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی عوام کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری تیار کر لی گئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں ساڑھے نو روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے جس کا فیصلہ اکتیس دسمبر کو وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جنوری سے ہو گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EUOmCP
0 comments: