
سابق وزیراعظم فلیگ شپ ریفرنس میں پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر ان کے سیکیورٹی گارڈ کے تشدد کے خلاف شدید احتجاج کیا،،اور نعرے بازی کی۔
نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز نے آج بھی صحافیوں کو دھکے دیئے،،تاہم نوازشریف صحافیوں کی بات سنے بغیر کمرہ عدالت کی جانب بڑھ گئے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے احتساب عدالت کے احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ نوازشریف سماعت میں وقفے کے دوران اس معاملہ پر آن ریکارڈز بات کریں گے، وہ رجسٹرار کے آفس میں صحافیوں سے گفتگو بھی کریں گے،،اور کل کے ہونے والے واقعے پر مذمت بھی کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rGvmzZ
0 comments: