
کنگ فہد کلچرل سنٹر کے وسیع و عریض اور خوبصورت ہال میں سجنے والی اس شام کو سروں کے بے تاج بادشاہ پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے رونق بخشی اور اپنے سروں اور آواز سے ایسا شاندار سماں باندھا کہ سامعین اس محفل کو مدتوں بھول نہیں پاہیں گے,
میوزیکل نائٹ میں بطور مہمان خصوصی پاکستان کے سابق سپہ سالار اور اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے رونق بخشی جبکہ سعودی وزارت اطلاعات کے ایڈوائزر فہیم الحامد سعودی کلچرل اتگارکے نائب صدر خالد ال صقر اور دیگر اعلی سعودی شخصیات کے علاوہ سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق اور دیگر ممالک کے سفراء کرام نے بھی بھرپور شرکت کی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں نے بھی بھرپور شرکت کی،میوزیکل نائٹ کی کمپرنگ کے لئے پاکستان ٹیلی ویژن کے مایہ ناز کمپئیر ڈاکٹر عمر عادل کو خصوصی طور پرمدعو کیا گیا تھا,
میوزیکل نائٹ کو خوبصورتی کے ساتھ سجانے کے لئے جہاں سفارت خانہ پاکستان کے افسران پیش پیش تھے وہیں پر بلیک سنیما پروڈکشن اور صحافتی تنظیم پاک میڈیا فورم بھی پیش پیش رہی,
اس کے علاوہ ریاض کے معروف ریسٹورنٹ کی جانب سے مزےدار کھانوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے جن پر لوگوں کا خوب رش لگا رہا اس کے علاوہ سعودی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی تندہی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو سرانجام دیادونوں ممالک کے قومی ترانوں سے شروع ہونے والی تقریب کی ابتدائی کلمات کیمونٹی ویلفئیر اتاشی محمود لطیف نے ادا کیے اور کہا کہ پاک سعودی دوستی بے مثال ہے اور آج ہم بڑے فخر کے ساتھ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنے کلچر کو اپنے فنکاروں کے زریعے اس دوستی کو مزید مضبوط کرنے جا رہے ہیں,
راحت فتح علی خان پاکستان کاہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانے والا گلوکار ہے اور آج پہلی مرتبہ سعودی عرب کی سرزمین میں ان کی آواز سامعین براہ راست سن پاہیں گے پی ٹی وی کے کمپئیر ڈاکٹر عادل کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کا کلچر اس کے لئے بہت اہم ہوتا ہے اور اس کے لئے ہر قوم اپنے ثقافتی رنگ دوسرے ممالک میں دیکھاتی ہے,
آج پاکستان کی موسیقی کا ستارہ یہاں پرفارم کرنے جا رہا ہے جوکہ ہمارا اثاثہ ہے سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک سعودی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی بلندیوں پر جارہی ہے اور جس طرح سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی کلچر کو دیکھانے اور فروغ دینے کی اجازت دی جارہی ہے,
اس سے پاکستانی قوم بہت خوش ہے سفیر پاکستان نے بتایا کہ سنیما کی بحالی کے بعد سب سے پہلے پاکستانی فلم پرچی جبکہ حال ہی " پرواز ہے جنون " فلم کو سعودی سنیما گھروں کی زینت بنایا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو سعودی عرب لایا جائے گا اور جس طرح ولی عہد سعودی وژن 2030 کو تیزی کے ساتھ کامیاب بنا رہے ہیں,
اس سے میڈیا اور فلم انڈسٹری کو فروغ ملے گا کیونکہ سعودی عرب ایک وسیع مارکیٹ بن رہی ہے اور اس میں مزید وسعت پیدا کی جا رہی ہے جس سے دنیا بھر کی نگاہ سعودی عرب کی جانب ہے اور پاکستان بھی اس کا حصہ ہے میوزیکل نائٹ کے لئے استاد راحت فتح علی خان کو جب اسٹیج پر بلایا گیا تو ہزاروں لوگوں نے ان کا پرجوش تالیوں کے ساتھ استقبال کیا اور استاد راحت فتح علی خان نے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مشہور زمانہ قوالی " اللہ ہو اللہ ہو " سنا کر خوب سماں باندھا اور خوب داد وصول کی جبکہ انہوں نے دیگر قوالی پر مبنی کلام بھی گایا,
اس کے علاوہ راحت فتح علی خان نے " تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی " آجا تیوں اکھیاں اوڈیک دیاں "افرین آفرین " اور دیگر نامور غزلیں اور گیت گائے اور پورے ہال پر موسیقی کا سحر طاری کیے رکھا تقریب کے اختتام پر اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر راحیل شریف نے اعلی سعودی احکام اور سفیر پاکستان کے ہمراہ راحت فتح علی خان کا شکریہ ادا کیا اور انکو خوبصورت پرفارمنس پر مبارکباد دی,
اس موقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے اس کی بنیاد اسلامی اصولوں پر رکھی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اسلام کی بنیاد رکھنے والی سرزمین سعودی عرب سے والہانہ عقیدت اور احترام کرتے ہیں,
میرے لئے یہ قابل فخر ہے کہ وہ آج اپنے ملک کے بہترین دوست ملک میں پرفارم کر رہے ہیں اور جس طرح دونوں ممالک کے قومی دنوں کی مناسبت سے اس شام کو سجایا گیا ہے,
اس سے پاک سعودی دوستی کو مزید تقویت ملے گی اور ان دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ قائم دائم رہے گی اور اسی طرح یہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے,
میوزیکل نائٹ میں نوجوان سعودی سنگر احمد سلطان نے پاکستانی قومی نغمہ گا کر خوب داد وصول کی جبکہ پاکستانی سنگر نے عربی سونگ گا کر محفل میں خوب رنگ جمایا حاضرین نے خوبصورت رنگا رنگ میوزیکل شو کے انعقاد پر سفارتخانہ پاکستان اور سعودی گورنمنٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zFyGQe
0 comments: