Saturday, December 8, 2018

امریکی صدر نے جنرل مارک ملے کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کر دیا

جنرل مارک ملے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل مارک ملےکو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کر دیا۔

جنرل مارک ملے کو جنرل جوزف ڈنفورڈ کی جگہ امریکا کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے جو اگلے برس ریٹائر ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے لکھا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکی فوج کے چیف جنرل مارک ملے کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا ہے جو کہ جنرل ڈنفورڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں ہیدر نورٹ کو نیا مستقل مندوب اور ولیم بر کو اٹارنی جنرل نامزد کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rql4Um

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times