
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاک ایران سیاسی مشاورت کے دسویں دور میں طے پایا۔
پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سید عباس Araghchi نے کی۔
تاجربرادری کو سہولتوں کے ذریعے پانچ ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارت کے سالانہ ہدف کے حصول کے لئے اقدامات، تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے اور ترجیحی تجارت سے متعلق سہولتوں میں تیزی سے پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے اگلے سال کے اوائل میں مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21ویں اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا۔
انہوں نے ہر سال پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولتوں کی فراہمی کے طریقوں پر بھی غور کیا۔
فریقین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو در پیش سلامتی ، سیاسی اور معاشی مسائل پر قابو پانے کےلئے افغانوں کے اپنے طورپر شروع کردہ اور انہی کی سرپرستی میں ہونے والے امن عمل کی مکمل حمایت ہی بہترین راستہ ہے۔
امریکہ کی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کےبعد کے حالات کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور مشرق وسطی کے تنازعے سمیت دوسرے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2G0zG76
0 comments: