Sunday, December 30, 2018

سندھ میں پیپلزپارٹی کے اندر فاروڈ بلاک یقینی ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

سندھ میں پیپلزپارٹی کے اندر فاروڈ بلاک یقینی ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو مصروفیات کم کرنے کا کہہ دیا ہے ان پر دوسری ذمہ داریاں آسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے اندر فاروڈ بلاک یقینی ہے، پیپلزپارٹی کے فاورڈ بلا ک میں 20 سے 26 ارکان جاسکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سندھ کی سیاست کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کردیا ہے، گورنر سندھ کو کہا ہے کہ اپنی دوسری مصروفیات کم کریں، ان پر دو سری ذمہ داریاں آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدرمملکت عارف علوی کو بھی اہم چیزوں سے آگاہ کردیا ہے جب کہ ان کے گھر بھی آج اہم میٹنگ ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EZbekF

0 comments:

Popular Posts Khyber Times