
فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے دباؤ میں آکر فرانسیسی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ 6 مہینے کے لیے واپس لے لیا تاہم تازہ ترین مظاہروں میں شامل 31 ہزار یلوویسٹ مظاہرین نے صدر ایمانوئیل میکرن سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
دوسری جانب فرانس کے بعد نیدرلینڈ (ہالینڈ) اور بیلجیم میں یلوویسٹ کے حکومت مخالف احجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ پیرس سمیت دیگر ملک کے بڑے شہروں میں مظاہرین جمع ہوئے اور انہوں نے ’میکرن استعفیٰ‘ کے نعرے لگائے۔
تازہ ترین مظاہروں میں تقریباً 31 ہزار افراد نے احتجاج کیا اور ریلیاں نکالی جس کے نتیجے میں 700 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PBpt0I
0 comments: