Sunday, December 2, 2018

افغان طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالمنان امریکی فضائی حملے میں ہلاک

طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالمنان
افغانستان میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالمنان اخوند ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات افغان صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں امریکی طیاروں نے افغان طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر حملہ کیا۔ جس میں 29 طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کی جانب سے ہلمند کے لئے مقرر کئے گئے گورنر اور عسکری سربراہ ملا عبدالمنان اخوند بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان نے ملا منان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے کہ ملا منان کی موت طالبان کے لیے بہت بڑا دھچکہ ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ ہلمند کو افغان طالبان کے سب سے بڑے گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 2014 میں برطانوی فوج کے انخلا کے بعد سے صوبے کے بیشتر حصے پر افغان طالبان کا تسلط ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rq8qFf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times