Thursday, December 20, 2018

صدر ایران کا ترکی میں پرتپاک خیر مقدم

صدر ایران کا ترکی میں پرتپاک خیر مقدم
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایران اور ترکی کے اسٹریٹجک تعلقات کی سپریم کونسل کے پانچویں اجلاس کے موقع پر بند کمرے میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات، سیاسی معاملات باالخصوص خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے…

اس موقع پر ایران اور ترکی کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں سے متعلق اہم دستاویزات پر دستخط بھی کیے گئے۔ ایران کے وزرائے خارجہ، تیل، صنعت و تجارت، خزانہ اور توانائی کے علاوہ ایوان صنعت و تجارت کا ایک وفد بھی صدر ایران کے ساتھ ترکی کا دورہ کر رہا ہے۔

قبل ازیں انقرہ میں ایوان صدر پہنچنے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کے ہمراہ وفد کا پر تپاک خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور ترک فوج کے چاق وچوبند دستوں نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کی دعوت پر بدھ کی رات تہران سے انقرہ پہنچے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SZ1FFT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times