Saturday, December 1, 2018

صدر مملکت کا قوم کو ملکی اشیاء خریدنے کا مشورہ

صدر مملکت کا قوم کو ملکی اشیاء خریدنے کا مشورہ
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانیوں کو ملکی اشیا خریدنے کا مشورہ دے ڈالا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو لگثری اشیاء کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہئیے اور روپے پر دباو کے باعث پاکستانی ملک میں بنی اشیاء خریدیں۔


ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم ملکی اشیاء پر غور کریں تو روزانہ کے استعمال کی بے شمار چیزیں ہیں، جس کو ہم لگثری اشیاء پر فوقیت دے سکتے ہیں، اور یہ ہم سب کو ملکر کر کرنا چاہیے۔

واضح رہے دو روز قبل پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 پر پہنچ گیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FWFgaD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times