Monday, December 17, 2018

وزیر مملکت مراد سعید نے بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیر مملکت مراد سعید نے بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ان کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کے بعد انہیں اس عہدے پر فائز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مراد سعید سے حلف لیا، اس موقع پر اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھی۔

چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی تھی۔

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل مراد سعید کا کہنا تھا کہ 100 روز میں وزارت مواصلات کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کردی اور 46 کروڑ روپے کی ریکوری کر کے ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LlPUa4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times