
وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کوعالمی سطح پراجاگر کرنے سے متعلق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے فعال لائحہ عمل کی ضرورت ہے اور کشمیریوں کے مسلسل قتل عام کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں نے نسل درنسل قربانیاں دی ہیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ کشمیریوں کی آبادی کے اعدادوشمار کو دستاویزی شکل دینی چاہیے کیونکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے جس سے استصواب رائے کانظریہ مکمل طورپرتبدیل ہوجائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Et8GvF
0 comments: