Tuesday, December 18, 2018

اداکار نصیرالدین شاہ نے کوہلی کو لیا آڑے ہاتھوں

نصیرالدین شاہ نے ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے
بالی وڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بدتمیز کھلاڑی ہیں۔

 نصیر الدین شاہ نے فیس بک پر ویراٹ کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ’ویراٹ کوہلی نہ صرف دنیا کے سب سے بہترین بلے باز ہیں بلکہ وہ سب سے بدتمیز کھلاڑی بھی ہیں۔

’کرکٹ میں ان کی قابلیت ان کے غرور اور برے رویے کے سامنے پھیکی پڑ جاتی ہے۔ میرا ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنی پوسٹ کے ذریعہ ویراٹ کوہلی کے اس بیان پر ردعمل دیا جس میں انھوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے مداحوں کو ملک چھوڑ کر چلے جانے کے لیے کہا تھا۔

کوہلی نے ایک پروموشنل پروگرام کے دوران ایک مداح کے تبصرے پر یہ بیان دیا تھا۔

اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ کچھ لوگوں نے اس پوسٹ کی حمایت جبکہ کچھ نے اس پر اعتراض کیا ہے۔

کچھ صارفین نے ویراٹ کوہلی کو بدتمیز کہنے پر نصیر الدین شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ کچھ نے کوہلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے اس طرح کے جارحانہ رویہ کی ضرورت ہے۔

ان میں سے متعدد صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ کوہلی کئی مرتبہ اپنی حد پار کر چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UTrqZV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times