Monday, December 31, 2018

شہبازشریف کی چیئرمین پی اے سی تقرری کے خلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ

شہبازشریف کی چیئرمین پی اے سی تقرری کے خلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ
ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی چیئرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بینچ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ شہبازشریف کے خلاف نیب تحقیقات کررہی ہے ان کوچیئرمین پی اے سی بنایاگیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ جب تک کسی پرالزام ثابت نہ ہو وہ معصوم ہے، جو معاملہ پارلیمنٹ کو دیکھنا چاہیے اس کے متعلق ہم کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، آپ کہہ رہے ہیں جس پرالزام لگے اس کو پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے سے روک دیا جائے، اس طرح تو اکثریتی پارلیمنٹ باہر بیٹھی ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RmLqp4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times