Tuesday, December 25, 2018

نیب نے حمزہ شہباز آج دوبارہ طلب کر لیا

نیب نے حمزہ شہباز آج دوبارہ طلب کر لیا
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے خلاف نیب لاہور میں تین کیسز پر تحقیقات جاری ہیں۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے حمزہ شہباز کو آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں آج دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو نیب نے آج دوبارہ پیش ہونے کا پروانہ بھیجا ہے۔ ان کے خلاف نیب لاہور میں سب سے پہلے صاف پانی کمپنی اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز ہوا، حمزہ شہباز پر الزام ہے کہ انہوں نے صاف پانی کمپنی میں کوئی عہدہ نہ ہونے کے باوجود کمپنی کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کی اور فیصلوں پر اثر انداز ہوئے۔ صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں حمزہ شہباز نیب طلبی پر پیش ہو کر پہلے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات رواں سال اکتوبر میں شروع ہوئیں تھیں جب ان کے والد شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب نے شہباز شریف فیملی کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کا آغاز کیاتھا۔ نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرکے ان سے ان کے اکاونٹس میں ہونے والی مشکوک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر حمزہ شہباز نے کچھ عرصے تک ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت بھی کروائی تاہم لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کے وارنٹ جاری ہونے پر گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BFAPM3

0 comments:

Popular Posts Khyber Times